Header Ads

5/random/slider
Breaking News
recent

اسلام میں جنت کی گارنٹی

اسلام میں جنت کی گارنٹی پانے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ ساتھ صراط مستقیم بھی ضروری ہے۔ نیت جتنی مرضی نیک ہو اگر راستہ سیدھا نہیں تو آگ ہی مقدر ہے۔ نیک نیتی کے ساتھ شرک اور دیگر لغویات جہنم ہی کا ایندھن بنوائیں گی۔ محض نیک نیتی جہنم سے بچنے کی گارنٹی نہیں۔ علمائے نصارٰی اور یہود کو چھوڑیں، ایک عام مسیحی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور ایک عام یہودی سیدنا عزیر علیہ السلام کو مکمل نیک نیتی سے اللہ کا بیٹا گردانتا ہے۔ لیکن اسکی نیک نیتی انکے کسی کام نہیں آئے گی۔ ہمارے ہاں جو بھی لوگ نیک نیتی سے شرک کرتے ہیں۔ کیا اللہ انکو معاف کر دے گا؟ ملتان سے لاہور جانے کے لیے جتنی مرضی اچھی نیت سے کراچی کی طرف گاڑی چلائیں، آپ لاہور نہیں پہنچ پائیں گے، چاہے گاڑی کتنی ہی عمدہ کیوں نا ہو۔ اگر سائیکل پر سفر کر کے درست راستے کا انتخاب کریں گے تو دیر سے ہی سہی، بہر حال لاہور پہنچ ہی جائیں گے۔ مسیحی شرک کرے تو جہنم میں جائے اور مسلمان کرے تو نیک نیتی کی بنا پر جنت میں کیسے جائے؟. پورا سوچیے
سید علی حسن رضوی

No comments:

Powered by Blogger.